پاک بھارت جنگ نے بھارت کی فلمی فینٹسی کلچر کو بے نقاب کردیا: معروف فن کار جمال شاہ
اسلام آباد:
عالمی شہرت یافتہ معروف فنکار جمال شاہ نے بھارتی فلمی فینٹسی کلچر کو بے نقاب کرتے ہوئے اس پر کڑی تنقید کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمال شاہ نے ایک پوڈکاسٹ میں بھارت کی پاکستان مخالف فلموں، تشدد پر مبنی کہانیوں اور غیر حقیقی جنگی تصور پر سوال اٹھایا ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فلموں میں دکھایا جاتا ہے، ایک شخص فائرنگ شروع کرتا ہے اور اس فائرنگ سے 30سے 50لوگ اڑ کر دور جا گرتے ہیں، یہ حقیقت نہیں، محض مبالغہ آرائی ہے۔سینئر اداکار نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ نے بھی بھارت کے اسی فلمی فینٹسی کلچر کو بے نقاب کیا، بھلا 70 سالہ رجنی کانت زمین پر پائوں مار کر 20لوگوں کو کیسے اڑا سکتا ہے؟ ایک دو بار ٹھیک ہے، لیکن یہ فارمولے ہمیشہ نہیں چلتے۔جمال شاہ نے مزید بتایا کہ وہ موسیقی سننے کے شوقین ہیں لیکن پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی موسیقی سننا اور فلمیں دیکھنا ترک کر دی ہیں۔






