تعزیت

کشمیری صحافی خالد شبیر کی والدہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد : راولپنڈی میں مقیم کشمیری صحافی خالد شبیر کی والدہ آج صبح سویرے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے گاﺅں کاشتی گڑھ میں انتقال کر گئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وہ گزشتہ کئی ماہ سے علیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈوڈہ میں زیر علاج تھیں۔ خالد شبیر کے گھرانے کی تحریک آزادی میں بیش بہا قربانیاں ہیں ۔ خالد شبیر کا تحریک آزادی میں انتہائی سرگرم کردار رہا ہے ۔ وہ بھارتی جبر کی وجہ سے کئی برس قبل آزاد جموںوکشمیر ہجرت پر مجبور ہوئے ۔
راولپنڈی ، اسلام آباد میں مقیم کشمیر ی برادری نے خالد شبیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ او ر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
دریں اثنا ءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں آج کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں کشمیری صحافی خالد شبیر کی والدہ ، صحافی عبدالعزیز کی والدہ اور مہاجر کیمپ کے صدر چوہدری عبد الحمید کی وفات پر غمزدہ لواحقین کیساتھ تعزیت کی گئی۔
غلام محمد صفی نے اس موقع پر فلسفہ موت و حیات اور انسانی زندگی کی حقیقی معنویت پر گفتگو کی۔
دعائیہ تقریب میں غلام محمد صفی کے علاوہ جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد، سکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ ،حاجی محمد سلطان ،شیخ محمد یعقوب ،سید اعجاز رحمانی ،راجہ شاہین، ،زاہد اشرف، امتیاز وانی،عدیل مشتاق ،ظہور احمد، عمر بٹ اور دیگرشریک تھے۔KMS-06/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button