مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: انتظامیہ نے کپواڑہ میں ایک کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پرولی محمد میر نامی کشمیری کا دو منزلہ رہائشی مکان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت ضبط کر لیا۔مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کے گھرو ں ،زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جسکا واحد مقصد انہیں معاشی طور پر غیر مستحکم کرنا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو یکر علاقے میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی کے مذموم منصوبے کو آگے بڑھانا ہے۔







