سرینگر: حریت رہنماﺅں کا سجاد احمد کینو کو شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقیدت
سرینگر08جنوری( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے شہید سجاد احمد کینو کی انکی شہادت کی برسی پر زیر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہید سجاد احمد کینو کی یاد میں حریت رہنماﺅں نے سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ، پرنس سلیم اور دیگر نے شرکت کی۔حریت رہنماو¿ں نے اپنے خطاب میں شہید سجاد احمد کینو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا بھارتی فورسز نے سجاد احمد کینو کو کئی برس تک جیلوں اور عقوبت خانوں میں ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 8 جنوری 1996 کوشہید کردیاتھا۔انہوں نے شہداءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوںنے واضح کیاکہ بھار ت ظلم و تشدد اور قتل عام کے ذریعے کشمیریوں کو حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے ہرگز نہیں روک نہیں سکتا۔
دریں اثنا اسلام آباد میں بھی شہید سجاد احمد کینو کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما عبدالمجید میر ،سید محمد حسین بخاری ۔فاروق احمد، محمد اکبر ،منظور احمد،غلام نبی، غلام محمد، محمد رفیقِ اور دیگر نے شرکت کی ۔ انہوں نے شہید سجاد احمد کینو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے سرفروشوںکی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرتیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ضد اورہٹ دھرمی کیوجہ پورے خطے کا امن داﺅ پر لگا ہوا ہے ۔