بنگلہ دیشبھارت

عثمان ہادی کے قاتل بھارت فرار ہوگئے: بنگلہ دیش پولیس

ڈھاکہ :بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی پولیس نے بتایا ہے کہ انقلاب مانچا کے ترجمان شریف عثمان ہادی کے قتل کے دو مرکزی ملزمان بھارت فرار ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ایڈیشنل کمشنر ایس این محمد نذر الاسلام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملزم فیصل کریم مسعود اور عالمگیر شیخ نے بھارت فرار ہونے کے بعد ریاست میگھالیہ میں پناہ لی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انہیں مرکزی ملزمان کے ٹھکانے کا علم نہیں ہے۔پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عثمان ہادی کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ اس سلسلے میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے شوٹر کو بھارت فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔ایڈیشنل کمشنر نذر الاسلام نے کہا کہ جائے وقوعہ پر موجود افراد کی فراہم کردہ معلومات، سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس نے شوٹر فیصل کریم مسعود اور ان کے معاون موٹرسائیکل سوار عالمگیر شیخ کو واقعے کے دن ہی شناخت کر لیا تھا۔پولیس نے دو غیر ملکی پستول، میگزین، 52 گولیاں اور ایک شاٹ گن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو واقعے میں استعمال ہوئیں۔ اس کے علاوہ ایک موٹرسائیکل، جعلی نمبر پلیٹس اور گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے۔ پولیس نے بتایاکہ تقریبا ً53بینک اکائونٹس کے دستخط شدہ چیکس برآمد ہوئے ہیں جن کی مالیت 218کروڑ ٹکا(بنگلہ دیشی کرنسی) ہے۔واضح رہے کہ شریف ہادی عثمان کو ڈھاکہ میں اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ ایک مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔عثمان ہادی جو شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف طلباء کی ملک گیر تحریک کے صفِ اول کے رہنمائوں میں شامل تھے، قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد کئی روز تک زیر علاج رہے اور پھر انتقال کرگئے۔عثمان ہادی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پورے بنگلہ دیش میں مظاہرے کیے گئے تھے، مظاہرین اس قتل کا الزام براہِ راست بھارت پر عائد کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button