مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندھی اورنہرو کا بھارت” لنچستان” میں تبدیل ہوچکا ہے : محبوبہ مفتی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارت میں ہجومی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاندھی اور نہرو کے نظریات پر قائم ہونے والا ملک اب ”لنچستان”میں تبدیل ہو چکا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع سمبل پور میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کی حالیہ لنچنگ اور اتراکھنڈ میں ایک قبائلی طالب علم اینجل چکما پر حملہ کے بعد ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں موجودہ ماحول خطرناک اور خوفناک ہے۔ پی ڈی پی سربراہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لنچنگ اور ٹارگٹڈ تشدد کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں جس سے قانون، انصاف اور انسانی اقدار کی تباہی ظاہر ہوتی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایسے واقعات پر عوامی اور سیاسی ردعمل میں دوہرے معیار کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ جب ہمارے کچھ ہندو بھائیوں کو بنگلہ دیش میں کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو بڑے پیمانے پر غم و غصے کا اظہار اور چیخ و پکار ہوتی ہے۔ لیکن جب بھارت کے اندر لنچنگ جیسے واقعات ہوتے ہیں ، توسب خاموش ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے اتر پردیش میں محمد اخلاق کی لنچنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اس سے ہجومی تشدد کے واقعات کا ایک سلسلہ شروع ہوا جو ابھی تک نہیں رکا ہے۔اس نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہجومی تشدد اور نفرت پر مبنی تشدد کو معمول بنایا جا رہا ہے جبکہ قصورواروں کو استثنیٰ دیا جارہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ گاندھی اور نہرو کا بھارت جو کبھی عدم تشدد، تکثیریت اور آئینی اقدار کے لیے کھڑا تھا، اب ایک لنچستان میں تبدیل ہو چکا ہے۔پی ڈی پی سربراہ نے خبردار کیا کہ اس طرح کے جرائم پر مسلسل خاموشی اور بے عملی بھارت کو اخلاقی اور سماجی زوال کی طرف دھکیل دے گی، اس کے جمہوری تانے بانے کو نقصان پہنچائے گی اور اقلیتوں، پسماندہ طبقوںاور اختلافی آوازوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button