بھارت

بھارتی پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے دوران بھارتی فورسز کی75 اضافی کمپنیاں تعینات ہونگی

چنڈی گڑھ 09 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی پنجاب کے چیف الیکٹورل آفیسر ایس کرونا راجو نے کہا ہے کہ پنجاب کو الاٹ کی گئی 75 اضافی کمپنیوں میں سے 50 کل (پیرکو) ریاست پہنچ جائیں گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس کرونا راجو نے ڈپٹی کمشنروں،ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسروں،پولیس کمشنروں اورا یس ایس پیز کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور الیکشن کمیشن کے احکامات پرمکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔کرونا راجو نے الیکشن کمیشن کے تمام قواعد وضواب چیف سکریٹری اور دیگر سینئر حکام کے نوٹس میں بھی لائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایپ cVIGILشروع کی گئی ہے اور اس پر درج شکایات کا ازالہ 100 منٹ کے اندر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے مناسب تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔ سی ای او نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق 15 جنوری تک ریلیاں نہیں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button