بھارت

گوا: ہندو انتہا پسندوں نے چرچ کے سامنے مورتی رکھ دی

پنجی:
بھارتی ریاست گوا میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک چرچ کے سامنے مورتی رکھ کر عیسائیوں کے مذبہی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ۔
چرچ کے سامنے مورتی رکھنے کا واقعہ جمعہ کو گوا کے علاقے سانکولے میں پیش آیا۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مورتی کے آگے بیٹھے ہوئے کچھ ہند و انتہا پسندوں کو اس کی پوجا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقے کے لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی اور امن برقرار رکھنے کیلئے کارروائی کرنے کو کہاجسکے نتیجے میں بڑ ی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ پولیس نے دس ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button