بھارت

اترپردیش: سی آر پی ایف کیمپ میں 10 سالہ بچی پر وحشیانہ تشدد

نوئیڈ:
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ میں 10سالہ بچی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بچی اس وقت نوئیڈا کے ایک نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی آر پی ایف کیمپ میں 235ویں بٹالین کے کانسٹیبل طارق انور اور اس کی بیوی دس سالہ بچی رمپا کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی دن تک بھوکا رکھا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔بچی کو شدید تشویشناک اورنیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایاگیا ۔ بچی کے سر ، سینے اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے واضح نشانات موجودتھے۔ڈاکٹرو ں کے مطابق بچی کے جسم پربعض نئے اور کچھ پرانے زخم موجود ہیں ۔ پولیس نے سی آر پی ایف اہلکار اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button