بھارت

بھارتی میڈیا اداروں کی مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو تھانوں میں طلب کیے جانے کی مذمت

نئی دہلی: بھارتی میڈیا اداروں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مقامی صحافیوں کو پولیس کی طرف تھانوں میں طلب کیے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے میڈیا پر جاری جبر کا واضح غماز قرار دیا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں بھارتی پولیس آئمہ کرام اور مساجد کی پروفائلنگ کے حوالے سے رپورٹنگ پر صحافیوں کو سخت ہراساں اورپوچھ گچھ کیلئے تھانوں میں طلب کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق” ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا (ای جی آئی) اور انڈیا نیوز ڈگی پب ©©“نے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پریس کی آزادی پر ایک سنگین حملہ ہے۔ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کئی سرکرہ کشمیری صحافیوں کو سری نگر کے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں طلب کیا گیا، جہاں ان سے معمول کی خبروں کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ صحافیوں پر حلف ناموں پر دستخط کرنے کے لیے بھی دباو¿ ڈالا گیا ۔بیان میں کہا گیا کی صحافیوں کی طلبی، پوچھ گچھ اور حلف ناموں پر دستخط پیشہ وارانہ فرائض انجام دہی میں مداخلت اور کام سے باز رکھنے کے مترادف ہے۔
گلڈ نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں آزادی اظہار کو محدود کر رہی ہیں اور میڈیا کو اپنے بنیادی کام انجام دینے سے روکتی ہیں۔

دریں اثنا، Digipub News India ( انڈیا نیوز ڈگی پب )نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں پر تازہ ترین جبر کی مذمت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دستیاب معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ مساجد، ائمہ کرائم اور مدارس کی پروفائلنگ یا نگرانی سے متعلق معمول کی رپورٹنگ پر صحافیوں کر بے جا تنگ کیا جا رہا ہے ۔بیان میں کہا کہ یہ کارروائی صحافت کی آزادی پر سنگین حملہ ہے اوریہ عمل فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button