APHC-AJK

5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں ریلی نکالی جائے گی

مظفرآباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے زیر اہتمام 5فروری کو منائے جانیوالے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں ایک زبردست ریلی نکالی جائے گی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی صبح 9بجے شہید برہان وانی چوک سے شروع ہو کر ستھرا موڑ پر اختتام پذیر ہو گی۔حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے رہنمائوں نے مظفرآباد کے عوام سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر مظاہرین مقبوضہ کشمیر کے اپنے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔
واضح رہے کہ ہر سال پاکستان ، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی عوام اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ یہ دن منانے کا مقصد نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا اورکشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button