مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں کانگریس کااحتجاج ،کئی رہنما اورکارکن گرفتار

جموں : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں میں گورنر ہاﺅس کی طرف کانگریس کے مارچ کو روکنے کے لئے پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نصیر حسین اورریاستی سربراہ طارق حمید قرہ سمیت متعدد کانگریس رہنماﺅں اور کارکنوں کو گرفتارکر لیا۔
کشمیری میڈیا سروس کے مطابق کانگریس پارٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی اور دیگر حقوق تحفظ کے لیے مارچ کا اہتمام کیا تھا۔جیسے ہی مظاہرین مہاراجہ ہری سنگھ پارک میں جمع ہوئے اورگونرہاﺅس کی طرف مارچ کرنے لگے، پولیس نے انہیں جیول چوک کے قریب روکا اور جنرل سیکرٹری سید نصیر حسین اورریاستی سربراہ طارق حمید قرہ ، جی اے میر، رمن بھلا اور پرگت سنگھ سمیت کئی رہنماو¿ں کو حراست میں لے لیا۔کانگریس کے ترجمان رویندر شرما نے پولیس کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے عوامی فلاح و بہبود کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے پرامن مارچ کا اہتمام کیا تھا، لیکن پولیس نے انہیں حراست میں لے کر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں بندکر دیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button