مقبوضہ جموں و کشمیر

اترپردیش: بی جے پی چھوڑنے کے اگلے روز ایس پی موریہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

نئی دہلی 13 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے کابینہ وزیر سوامی پرساد موریا کے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے مستعفی ہونے کے ایک دن بعد ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتر پردیش کے شہر سلطان پور کی عدالت نے بی جے پی کے سابق وزیر سوامی پرساد موریہ کے خلاف 2014 میں ہندو دیوتاو¿ں کے خلاف بولنے کے الزام میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔انہوں نے منگل کو بی جے پی حکومت میں دلتوں، دیگر پسماندہ طبقات، کسانوں، بے روزگاروں اور چھوٹے تاجروں کے ساتھ ہونے والے سنگین ظلم کا حوالہ دیتے ہوئے یوپی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔موریہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے برس سال قبل جب وہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کا حصہ تھے ہندو دیوتاو¿ں کے خلاف تقریر کی اور فرقہ وارانہ جذبات کو ہوا دی۔ بی جے ی کی یوگی حکومت سے استعفیٰ دینے کے فوراً بعد سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے والے موریہ کو 24 جنوری کو عدالت طلب کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button