بھارت

بھارت کاپی ایس ایل وی۔سی 62 مشن ناکام، اسرو کے لئے ایک اور دھچکہ

اسلام آباد:بھارتی خلائی تحقیقی ادارہ(اسرو) کا قابلِ اعتماد راکٹ پی ایس ایل وی۔سی 62 اپنے مشن میں ناکام ہو گیا۔ یہ راکٹ ڈی آر ڈی او کے اہم ترین زمین مشاہداتی سیٹلائٹ ای او ایس۔این ون اور 15 دیگر ملکی و غیر ملکی سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچانے میں ناکام رہا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 22.5 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد 44.4 میٹر بلند اور 260 ٹن وزنی اس راکٹ نے شاررینج کے پہلے لانچ پیڈ سے پروازکی۔ ابتدائی تین مراحل کی علیحدگی تک سب کچھ معمول کے مطابق رہا لیکن اس کے بعد راکٹ میں فنی خرابی پیدا ہوئی اور وہ اپنے راستے سے بھٹک گیا۔اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے مشن کنٹرول سنٹر سے سائنسدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہپہلے تین مراحل تک راکٹ کی کارکردگی نارمل تھی۔ اس کے بعد فنی خرابی پائی گئی اور فلائٹ اپنے راستے سے ہٹ گئی۔ یہ مشن مکمل نہیں ہو سکا ہے۔ ہم ڈیٹا کا تجزیہ کر رہے ہیں اور جلد تفصیلات فراہم کریں گے۔
یہ مئی 2025 میں پی ایس ایل وی۔سی 61 کی ناکامی کے بعد اسرو کے لئے دوسرا بڑا جھٹکا ہے۔ 2025 میں ہی جی ایس ایل وی ایف 15 بھی ناکام ہوا تھا۔مئی 2025 میں پی ایس ایل وی۔سی 61 کی ناکامی کے بعد اسرو کے لئے یہ مشن واپسی کے طور پر دیکھا جا رہا تھا لیکن اس ناکامی نے بھارتی خلائی پروگرام کے لئے نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ آٹھ ماہ میں پی ایس ایل وی کی دوسری ناکامی تھی۔2021 سے اب تک ”اسرو“کوپانچ بڑی ناکامیاں ہوئیں اورجنوری 2025 سے جنوری 2026 تک پی ایس ایل وی کی تین ناکامیاں ریکارڈ ہوئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جی ایس ایل وی-ایف10 کرائیوجینک مرحلے میں لیک سے ناکام ہوا۔مجموعی مالی نقصان تقریباً 2,200 سے 2,800 کروڑ روپے رہا۔کمرشل کلائنٹس نے اب سپیس ایکس کا رخ کر لیاہے اوربھارت کا سمال سیٹلائٹ مارکیٹ شیئر تقریباً صفر رہ گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button