بھارت

وزیر اعظم مودی ایپسٹین فائلز کی وجہ سے ایوان میں آنے کے قابل نہیں ہیں، راہول گاندھی

بی جے پی حکومت کے پاس صرف جھوٹے وعدے ہیں، کھرگے

نئی دلی:بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ملک میں” ایل پی جی“ کی بڑھتی ہوئی قلت پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی عوام سے کہہ رہے ہیں کہ وہ دہشت زدہ نہ ہوں لیکن وہ خوف مختلف وجوہات کی بنا پر سخت گھبرائے ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی وزیر اعظم مودی ایپسٹین فائلز کے مسئلے اور امریکہ میں اڈانی کیس کیوجہ سے دہشت زدہ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم ایپسٹین فائلز کی وجہ سے ایوان میں آنے کے قابل نہیںہیں۔
دریں اثنا کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے ”ایکس “پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ جب ملک شدید بحران میں مبتلا ہے ، وزیر اعظم مودی انتخابی دوروںمیں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پکوان گیس کی شدید قلت ہے ، لوگ قطاروں میں لگے ہوئے ہیں ، بی جے پی کی ناکامی کی مار بے شمار چھوٹی بڑی صنعتوں کی جھیلنی پڑرہی ہے لیکن حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے ، صرف جھوٹے وعدے ہیں ۔
کھرگے نے کہا کہ سفارتکاری کی ناکامی ایک سنگین معاملہ ہے ، توانائی کی بدانتظامی کا نتیجہ آج ملک کے 140کروڑ لوگ بھگت رہے ہیں ۔ انہوںنے وزیر اعظم پر جملہ کستے ہوئے کہا ”مودی جی بہت ہوئی من کی بات، زرا سنسد (پارلیمنٹ) میں آکر کریئے مدے(مقصد) کی بات۔“

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button