مقبوضہ جموں و کشمیر

ریاسی :وین کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ،5زخمی

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ضلع ریاسی میں ایک سڑک حادثے میں کم سے کم تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ مہور۔گول روڈ پر بڈھان میں کنڈ موڑ کے قریب ا یک مسافر وین سڑک سے پھسل کرگہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ حادثے میں 15سالہ رفاقت حسین، 22سالہ محمد رفیع اور 18سالہ شہرازہ راہی جاں بحق ہو گئے ۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں ڈرائیور عمر گل،شہزہ کوثر، صدام حسین، عادل حسین اور شاہ نواز شامل ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button