بھارت

مشرق وسطیٰ بحران : بھارت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا

مودی کا بھارت قتصادی بحران کی طرف بڑھنے لگا

اسلام آباد:
مشرقِ وسطیٰ کے جاری تنازعے کے باعث بھارت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور ماہرین کے مطابق ملک شدید اقتصادی دبا ئوکی طرف بڑھ رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بین الاقوامی امور کے ماہر اور یونیورسٹی آف شکاگو کے پروفیسر جان میئر شائمر نے روسی ٹیلی وژن کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطی ٰکا تنازع بھارت کی داخلی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت ایک نقصان اٹھانے والا ملک بنتا جا رہا ہے۔پروفیسر جان میئر شائمر نے سوال اٹھایا کہ اس تنازعے سے بھارت کو کس حد تک نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ بحران کے باعث گیس، کھاد اور خوراک کی پیداوار کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، جس سے مہنگائی اور مالی دبائو میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ یہ صورتحال بھارت کے لیے انتہائی خطرناک ہے ، جس کی نشاندہی بھارتی میڈیا بھی کر رہا ہے۔ماہرین کے مطابق پروفیسر جان میئر شائمر کی رائے اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے باعث بھارت میں شدید اقتصادی بحران پیدا ہو سکتا ہے، جبکہ غیر سنجیدہ سفارتی اور سیاسی حکمت عملی ملک کو مزید معاشی مشکلات سے دوچار کر سکتی ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کھاد اور خوراک کی پیداوار پر اثرات کے نتیجے میں بھارتی کسانوں اور برآمد کنندگان کو طویل المدتی معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button