مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : ”این ایچ ایم “ ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میں آج سری نگر میں 48 گھنٹے کے احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”این ایچ ایم“ کے سینکڑوں ملازمین نے دو روزہ دھرنا شروع کیا۔مطالبات میں فوری طور پر تنخواہوں میں اضافہ، ملازمت کا تحفظ وغیرہ شامل ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود انتظامیہ نے کو ئی عملی پیش رفت نہیں جس کے باعث وہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں سب سے آگے ہیں پھر بھی انہیں اجرتوں اور ملازمت کے تحفظ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔
مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری توجہ نہ دی گئی تو وہ آنے والے دنوں میں اپنے احتجاج کو تیز کرنے پر مجبور ہونگے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button