مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور: گاڑی میںایک غیر مقامی شخص مردہ پایا گیا

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں ایک غیر مقامی شخص گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہائشی نور محمد سوپور منڈی میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔گاڑی کئی روز سے پر اسرار طور پر کھڑی تھی جس سے مقامی لوگوں میں شک پیدا ہوا ۔ انہوںنے اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کے اندر سے لاش برآمد کی ۔ پولیس نے نور محمد کی موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button