چندی گڑھ:
بھارتی ریاست پنجاب کے دارلحکومت چندی گڑھ میں ہندوتوا بھارتی جنتا پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکے میں دفترکی عمارت کو نقصان پہنچا ہے ۔ دھماکے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیکورٹی حکام نے جائے حادثہ کو فوری طور پر سیل کر دیا ہے اور میڈیا کو جانی نقصان کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ درمیانی شدت کا تھا ۔ایس ایس پی چندی گڑھ کے مطابق علاقے میں دھماکے کی تیز آواز سنی گئی ،جس کے بعد پولیس کی ٹیم فورا دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سکھ علیحدگی پسند اور خالصتان نواز گروپوں کے دھماکے میں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی پنجاب میں سکھ گروپوں کے حملوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کی خالصتان تحریک کو تشدد سے کچلنے کی پالیسی ناکام ہو رہی ہے۔






