APHC

بھارت کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو کچلنے کیلئے تمام وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، حریت کانفرنس

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کشمیریوں کے احساسات و جذبات اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ان کی پرامن جدوجد کو کچلنے کیلئے تمام وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کے تسلط پسندانہ عزائم اور ہندوتوا نظریے کی حامل پالیسیاں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیگناہ کشمیری نوجوانوں کا جعلی مقابلوں میں مسلسل قتل اور ہزاروں کشمیریو ں کی برسہابرس سے اپنے گھروں سے سینکڑوں ،ہزاروں میل دور بھارتی جیلوں میں غیر قانونی حراست سے بی جے پی حکومت کا سفاکانہ چہرے عیاں ہوتا ہے۔
ترجما ن نے کہا کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ جبر و استبداد کی کارروائیوں سے غیور کشمیری عوام کے حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتا اور وہ شہداءکے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو نازی جرمنی کے راستے پر چلنے سے روکے اورتنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button