مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: فاروق عبداللہ کا مغربی ایشیا میں کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدراورسابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ جنگ رک گئی ہے ،مجھے امید ہے کہ یہ مستقبل میں بھی رکے گی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مغربی ایشیا میں کشیدگی میں کمی پر راحت کا اظہار کیا اور دنیا بھر میں دیرپا امن قائم کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن قائم ہو گا اور ہم سب اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت سے بڑھ کر کوئی اور چیز نہیں ہے ، انسانیت تکلیف میں ہو تو اسے اس تکلیف سے بچانا ضرور ی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button