بی جے پی حکومت انتخابی حد بندی بل اپنے مذموم سیاسی مقصد کے تحت لائی ہے، نعیم اختر
سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی) کے سینئر رہنما نعیم اختر نے انتخابی حد بندی بل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے یہ بل اپنے مذموم سیاسی مفادات کے تحت پیش کیا ہے۔ بھارتی حکومت نے مذکورہ بل گزشتہ روز پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نعیم اختر نے اپنے انتخابی حلقے بانڈی پورہ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس کے مقوقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وادی کشمیر کو حد بندی کے عمل کا "سب سے بڑا شکار” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انتخابی حلقہ بندیوں کو اس انداز میں دوبارہ تشکیل دینے کوشش کر رہی ہے تاکہ2029کے انتخابات میں اسے فائدہ ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کے تحت اقلیتی برادریوں کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔








