پاکستان

پاکستان نے فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ”تیمور“ کا کامیاب تجربہ کر لیا

کراچی:

پاکستان بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ”تیمور“ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق” آئی ایس پی آر“ نے ایک بیان میں کہاکہ فضا سے فائر کیے گئے میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جو پاک بحریہ کی سمندر میں درست نشانہ لگانے اور آپریشنل تیاری کا عملی مظاہرہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کامیاب تجربے سے بحریہ کی طویل فاصلے تک اہداف کی نشاندہی اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت کی توثیق ہوتی ہے، جو قومی دفاعی نظام میں ایک اہم پیش رفت ہے۔آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا کہ کروز میزائل “تیمور” کی کامیاب فائرنگ سے مسلح افواج کی کثیرالجہتی اور مربوط دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملی ہے، جبکہ پاک بحریہ اپنے بحری مفادات اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
صدر اور وزیر اعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے اس کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button