پاکستان

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، بھارتی جارحیت اور مسلح افواج کے موثر جواب کے بارے میں آگاہ کیا

اسلام آباد:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اورانہیں بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے آپریشن”بنیان مرصوص” کی صورت میں بھارت کو دیے جانے والے موثر جواب کے بارے میں آگاہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور امن پسند قوم کی حیثیت سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں کافی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن افسوس کہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کے پاس اپنی خودمختاری کے دفاع ، اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے فیصلہ کن جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔صدر مملکت نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اوربھارتی جارحیت کے مقابلے میں اپنی مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button