مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:مغل روڈ پانچویں روز بھی ٹریفک کیلئے بند
جموں:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے باعث مغل روڈپرجمعرات کو مسلسل پانچویں روز بھی ٹریفک کی آمد ورفت معطل رہی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جموں کے ضلع پونچھ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو ملانے والا متبادل راستہ مغل روڈ29دسمبر کو شدید برف باری کے بعد سے بند ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ علاقے میں مزیدتازہ برف باری جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دبجان سے پیر کی گلی تک 45کلومیٹر کے فاصلے پر بھاری برف ہورہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امدادی کارکن بھاری مشینری کے ذریعے سڑک سے برف ہٹارہے ہیں ۔





