مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوج نے شوپیاں میں مزیددو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سرینگر25دسمبر(کے ایم ایس)
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چوگام میں فوجی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ بھارتی فوج نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اور موبائل فو ن انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں تلاشی کارروائی جاری تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔KMS

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button