مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:انٹر نیٹ کی سست روی ، اوڑی کے رہائشی مشکلات کا شکار
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں انٹرنیٹ کی سست روی کے سبب لوگ خاص طور پر طلباءشدید مشکلات کا شکار ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنٹرول لائن کے قریب واقع اوڑی کے دیہات گوولٹہ، عروسہ، اشام، نوا اور اپر درد کوٹ کے مکینوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سست اور ناقابل بھروسہ انٹرنیٹ سگنلز نے تعلیم، مواصلات اور ضروری آن لائن خدمات تک رسائی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ متعدد موبائل ٹاورز کی تنصیب کے باوجود انٹرنیٹ سنگل انتہائی کمزور ہیںہیں ۔جس کی وجہ سے شہری خاص کر طلباءمسائل سے دوچار ہیں۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کی طرف فوری توجہ دے تاکہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔






