مقبوضہ جموں و کشمیر

موہالی : تین کشمیری طلباءکو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

سرینگر19 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی پنجاب کے شہر موہالی میں تین کشمیری طلباءکو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔
جموں وکشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوہامی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ موہالی کے علاقے Kharar میں پروفیشنل کورسز کرنے والے کشمیری طلبا کو زدوکوب کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ان میںسے دو طلباءرامیشور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جبکہ ایک گرو گوبند سنگھ کالج آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پڑھ رہا ہے۔محمد ثقلین نامی ایک طالب علم نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کو فون پر بتایا کہ کچھ غنڈوں نے طلباءکے دروازے پر دستک دی اور انہیں بے رحمی سے پیٹنے سے پہلے گھسیٹ کر باہر لے گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button