APHCمقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر معذوربنا رہی ہیں : حریت کانفرنس

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ بھارتی فورسزمحاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران کالے قوانین کے تحت بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور ہراساں کررہی ہیں اورانہیں تشدد کا نشانہ بناکر ذہنی اورجسمانی طورپر معذور بنا رہی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبد الشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت بہت ساری بین الاقوامی تنظیموں نے کشمیری لوگوں پر بھارتی مظالم کے بارے میں چشم کشا رپورٹس جاری کی ہیں لیکن اس کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ روز بروز بڑھ رہا ہے۔بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔حریت ترجمان نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسز اور بی جے پی حکومت کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں ریاستی دہشت گردی اور جدید دور کی غلامی کے خاتمے پر مجبور کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسزجنہیں کالے قوانین کے تحت بے پناہ اختیارات حاصل ہیں ، کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں جو بھارتی غلامی سے آزادی اور خود ارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بھارتی مظالم کے باوجودتنازعہ کشمیر کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے عزم کی تعریف کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button