بھارت

بھارت:ریاستی انتخابات میں کانگریس کے جیتنے والے زیادہ تر امیدوار مسلمان

نئی دلی: بھارت میں آسام ، کیرالہ، مغربی بنگال اور تاملناڈو کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے جو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ان میںزیادہ تر مسلمان ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کے رپوٹس میں کہا گیا کہ آسام میں کانگریس کے 19ارکان منتخب ہوئے ہیں جن میں 18مسلمان ہیں ۔ کانگریس نے کل 20مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا جن میں اٹھارہ جیت گئے۔ ریاست میں کانگریس کے 79 غیر مسلم امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے تھے جن میں صرف ایک امیدوار جیتا ہے۔ کیرالہ کی 140 رکنی اسمبلی کے لیے 35مسلم ارکان منتخب ہوئے ، ان میں 30کا تعلق کانگریس کی زیر قیادت یو ڈی ایف سے ہے، 8کانگریس ارکان اسمبلی مسلمان ہیں جبکہ دیگر 22مسلم ارکان کا تعلق کانگریس کی حلیف جماعت انڈین یونین مسلم لیگ سے ہے۔
مغربی بنگال میں کانگریس نے 2نشستیں جیتیں اور یہ دونوں مسلمان امیدوار تھے ۔ کانگریس نے مسلمانوں کو ٹی ایم سی (ترنمول کانگریس) سے زیادہ 63ٹکٹ دیے تھے ، ٹی ایم سی نے 47مسلم امیدوار میدان میں اتارے تھے۔ تامل ناڈو میں کانگریس نے 2مسلمان امیدوار کھڑے کیے تھے جن میں سے 1جیت گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button