مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں سے شہدائے گائو کدل کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل

سرینگر19 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹر وں میں کشمیریوں سے گائوکدل قتل عام کے شہدا کی 32ویں برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 21 جنوری 1990 کو بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے گائوکدل میںپر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائد افراد کو شہید کر دیاتھاجو ایک روز قبل فوجیوں کی طرف سے متعدد کشمیری خواتین کی آبروریزی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ جموں و کشمیر لبریشن الائنس کی طرف سے دیواروں ، ستونوں اوکھمبوں پر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میںشہدائے گائوکدل کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے سرینگر اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو سے 21جنوری کو ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے ۔ پوسٹروںمیں شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا ہے۔پوسٹروں پر ”ناقابل یقین ، ناقابل بیان ،انسانیت کا قاتل ،ہمیں یاد ہے شہداء کے مقدس لہو کا ایک ایک قطرہ اور بھارت ایک ایک ظلم ”۔ پوسٹروں پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی تصاویر بھی موجود ہیں اور اقوام متحدہ کی توجہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی طرف بھی مبذول کرائی گئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button