بھارت

عوام کو لوٹنے کی بی جے پی کی بھوک ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، کھرگے

نئی دلی: کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت عوام کی کمائی کو ”قسطوں ” میں لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت میں قیادت کا بحران ہے ، دینا کے دیگر ملکوں میں عوام کو راحت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ یہاں حکومت لوگوں کو ہی لوٹ رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کھرگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پٹرول او ر ڈیزل پر یومیہ ایک ہزار کروڑ روپے مرکزی ٹیکس کے بعد بھی بی جے پی کی بھوک کم نہیں ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی قیمتیں کم ہیں ، حکومت اسکا فائدہ عوام کو پہنچانے کے بجائے انہیں مسلسل لوٹ رہی ہے ۔ کانگریس صدر نے کہاکہ جب مغربی ایشیا میں جنگ شروع ہوئی تو وزیر اعظ مودی ہم بھارتیوں سے کہتے رہے ”سب ٹھیک ہے” ۔ لیکن ٹھیک کچھ بھی نہیں ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button