مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:2024 میں بچوں کے خلاف 887 جرائم ریکارڈ کیے گئے

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں 2024 میں بچوں کے خلاف جرائم کے 887 واقعات رپورٹ ہوئے، جو کہ 2023 میں 910 اور 2022 میں 920 واقعات کے مقابلے میں معمولی کمی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے ”نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو ” کی ایک رپورٹ میںکہا گیا کہ اغوا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کے خلاف سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والے جرم رہا ہے ، اس حوالے سے سال2024 کے دوران 243 مقدمات درج ہوئے۔2024 میں عدالتی کارروائیوں کے دوران، 12 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیںجبکہ 112 مقدمات میں ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ ۔







