مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں یکم محرم 17 جون سے شروع ہوگا: مفتی ناصر الاسلام

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 17 جون 2026 (بدھ) سے شروع ہوگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مفتی اعظم نے کہا کہ وادی کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی قابلِ اعتماد اطلاع موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چونکہ مستند رویتِ ہلال کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، اس لیے یکم محرم الحرام 17 جون کو منائی جائے گی۔مفتی ناصر الاسلام نے اسلامی سال نو کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے علاقے میں امن، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دعا بھی کی۔






