مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کو اندھیرو ں میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں کیا، نیشنل کانفرنس

سرینگر11 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے 5اگست2019کے بعد جموںوکشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب آنے کا جو دعویٰ کیا تھا ڈھائی برس سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی زمینی سطح پر ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ جموںوکشمیر کے زمینی حقائق بھارتی حکومت کے تمام دعوﺅں کی نفی کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ امن و اماں کی بدترین صورتحال سے نئی دلی کا وہ اعلان سراب ثابت ہا جاتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد جموںوکشمیر میں امن قائم ہوگا اور لوگ سکون کےساتھ اپنی زندگی بسر کریں گے۔عمران نبی ڈار نے کہا کہ دھماکوں ، پکڑدھکڑ اور نوجوانوں پر کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے اندھا دھند اطلاق سے بھارتی حکومت کے امن و اماں کے دعوﺅ ں کی قلعی کھل جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اگر گزشتہ ڈھائی برس کے دوران کچھ کیا تو وہ کشمیریوں کو اندھیروں میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button