بھارت
مہاراشٹر: ہندو تواغنڈوں نے امام مسجد کو ”جئے شری رام” کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا

ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہند وتواغنڈوں نے ایک امام مسجدکو جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امام حافظ قاسم کو ریاست کے ضلع جلگاں میں ایک ہندوتوا ہندو گروپ نے گھیر لیا اور انہیں جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔یاول تعلقہ کے مرول گائوں کے رہائشی حافظ قاسم نماز کی امامت کے لیے قریبی گاں پارولا گئے تھے۔ واپسی پر پانچ کے قریب ہندوتوا غنڈوں نے انہیں گھیر لیا، سخت ہراساں کیا اور ہندوتوا کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔
غنڈوں نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور شوشل میڈیا پر وائرل کی ۔ مسلم رہنمائوں اور حقوق کے کارکنوں نے ہندوتوا غنڈوںکی شرانگیزکارروائی کی شدید مذمت کی ہے






