بھارت

بھارت :بھوک ہڑتال کے 16ویں دن سونم وانگچک کی طبیعت بگڑ گئی

دہلی کے جنتر منتر پر سی جے پی کا احتجاج آج 24ویں روز بھی جاری

نئی دہلی: نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شامل ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی طبیعت غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے باعث بگڑ گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امتحان میں بے ضابطگیوں کے خلاف اوربھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج آج مسلسل24 ویں روز بھی جاری رہا۔ سی جے پی کی طرف سے شیئر کردہ ہیلتھ اپ ڈیٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وانگچک کا بلڈ پریشر 104/66 تک گر گیا ہے اور بھوک ہڑتال شروع ہونے کے بعد سے ان کا وزن 7.8 کلو کم ہو گیا ہے۔ مختلف سیاسی رہنما اور دانشور اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مقام پر جارہے ہیں۔سی جے پی دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ اور امتحانی اسکینڈلز میں خودکشی سے مرنے والے طلباءکے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سی جے پی نے پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے دن 20 جولائی کو بھارتی پارلیمنٹ تک پرامن مارچ کا بھی اعلان کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button