بھارت

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم نوجوان جعلی پولیس مقابلے میں قتل

لکھنؤ، : بھارتی پولیس نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کی حکومت والی ریاست اتر پردیش میں ایک مسلم شخص کو جعلی مقابلے میں قتل کر دیا ہے، جس پر علاقے میں تشویش اور سوالات اٹھ رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ضلع اوناو کے بنگرماؤ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسرائیل نامی شخص کو ہلاک کیا۔ یہ کارروائی ایک کریک ڈاؤن کے دوران کی گئی۔
پولیس کے مطابق قیل ہونے والا شخص ایک ہندو پجاری کے مبینہ قتل کے کیس میں مطلوب تھا اور کافی عرصے سے مفرور تھا۔ تاہم انسانی حقوق کے حلقوں اور مقامی ذرائع کے مطابق اس واقعے کو ایک اور فرضی مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے پولیس کے دعوؤں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button