بھارت

بھارت: نام نہاد اعلیٰ ذات کے ہندئووں نے کمسن دلت لڑکی کو عصمت دری کے بعدقتل کر دیا

dalit lives matter

پٹنہ:بھارتی ریاست بہار میں نام نہاد اعلیٰ ذات کے ہندئووں کے ایک گروپ نے ایک کمسن دلت لڑکی کو عصمت دری کے بعد قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دلت لڑکی کی لاش ایک تالاب سے برآمد ہوئی۔ اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ مرکزی ملزم سنجے رائے نے شادی کی تجویز تسلیم نہ کرنے پر لڑکی کو اغوا کرنے اور اس کی عصمت دری کرنے کی دھمکی دی تھی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 11اگست کی رات سنجے رائے دیگر ملزمان کے ساتھ زبردستی لڑکی کے گھر میں گھس گیا،لڑکی کو اغوا کیا اور قتل کرنے سے پہلے اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ لڑکی کے قتل کے باوجود ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم سنجے رائے اور اس کے پانچ ساتھیوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button