پاکستان
راولپنڈی انتظامیہ نے یومِ استحصالِ کشمیر کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی
راولپنڈی: راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے یومِ استحصالِ کشمیر (5 اگست) اور یومِ آزادی (14 اگست) کی تقریبات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں مشترکہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) عبدالرحمان خان نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں 5 اگست کو ریلیوں، سیمینارز، تقریری مقابلوں اور تصویری نمائشوں کے انتظامات حتمی شکل دی گئی تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔14 اگست کو یوم ازادی کے حوالے سے، چیئرپرسن نے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ پرچم کشائی کی تقریبات، شجرکاری مہمات، سرکاری عمارتوں کی روشنی، قومی نغمے کے مقابلے اور سیکیورٹی پروٹوکولز کے لیے مقررہ مدت میں تیاریاں مکمل کریں۔






