بھارت

مودی حکومت کی معاشی ناکامیاں: بھارتی ایئرلائنز مسلسل زوال کا شکار

نئی دلی: بھارت میں مودی سرکار کی معاشی ناکامیوں کے نتیجے میں انڈین ایئرلائنز مسلسل زوال کا شکار ہو رہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بدترین پالیسیوں کے باعث مودی کے نام نہاد شائننگ انڈیا میں ایوی ایشن سیکٹر شدید بحران کا شکار ہو گیا ہے۔ پاک بھارت تنازع کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔امریکہ ایران کشیدگی کی وجہ سے مہنگے درآمدی ایندھن اور کمزور بھارتی روپیہ نے ایوی ایشن کے شعبہ کی کمزوریاں آشکار کر دی ہیں۔بھا رتی جریدے دی وائر کے مطابق بی جے پی کی کٹھ پتلی بھارتی حکومت کی ناقص حکمت عملی نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور مودی کے بلند بانگ ترقیاتی دعوئوں کے پیچھے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کی مشکلات کی تلخ حقیقت سامنے آگئی ہے۔مودی دور کی معاشی پالیسیوں سے بھارتی ایوی ایشن میں کم از کم 10ایئرلائنز بھاری نقصانات کے باعث اپنا آپریشن ختم کرچکی ہیں۔ معروف بھارتی صحافی پالکی شرما کے مطابق مودی کی نااہلی اورناقص پالیسیوں کی وجہ سے ایئرلائنز کی ناکامیاں بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کی مثال بن چکی ہے۔ مودی کے پاکستان کیخلاف جارحانہ اقدامات کا خمیازہ بھارتی ائیر لائنز کو ناقابل تلافی معاشی نقصانات کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button