مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو روکے : حریت کانفرنس

شہید کمانڈر علی محمد ڈار کو ان کے 28ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے امن پسند اور جمہوریت پسند دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کی بی جے پی حکومت کواقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی سے روکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اور بے مثال حمایت کو سراہتے ہوئے اسے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث قرار دیا۔ترجمان نے آزادی پسند رہنما علی محمد ڈار عرف برہان الدین حجازی کوآج ان کے 28ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔بیان میں کہا گیا کہ علی محمد ڈار ایک پولیس افسر تھے لیکن انہوں نے کشمیر کے بہتر سیاسی مستقبل کے لیے نوکری چھوڑ کر تحریک آزادی میں شمولیت اختیار کی۔ بھارتی فوجیوں نے علی محمد ڈار کو09 اگست 1998 کو سرینگر میں شہید کیا تھا۔ حریت ترجمان نے کشمیریوں کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شیخ عبدالعزیز، علی محمد ڈار اور دیگرشہداءئ کے مشن کو بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک جاری رکھیں گے۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ نے ایک بیان میں کہاکہ وہ جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے شہید رہنما شیخ عبدالعزیز کے 18ویں یوم شہادت کے موقع پراحتجاجی ریلیوں، سیمینارز او ردیگر تقریبات کا انعقاد کرے گی۔ شیخ عبدالعزیز کو بھارتی فورسز نے 11 اگست 2008 کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ جموں میں ہندوتوا ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرینگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button