بھارت

کیرالہ ہائی کورٹ نے بم دھماکوں کے مقدمے میں گرفتار دو مسلمانوں کو بری کردیا

نئی دلی28 جنوری (کے ایم ایس)
کیرالہ ہائی کورٹ نے3مارچ 2006کوزی کوڈ موفسل بس اسٹینڈ اور کے ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ پر جڑواں بم دھماکے سے متعلق مقدمے میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے گرفتار کئے گئے دو مسلمانوں کو تھاڈیانتیویدا نذیر اور شفاز کو بری کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس کیس کی ابتدائی تحقیقات مقامی پولیس نے کی تھی اور اسے 2009میں این آئی اے کے حوالے کیاگیا تھا ۔کیرالہ ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ جسٹس ونود کے چندرن اور جسٹس سی جیا چندرن پرمشتمل ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے این آئی اے کی طرف سے دائر کی گئی اپیل کو بھی مسترد کر دیا جس میںمقدمے میں ملزمان کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔مقدمے کے پہلے اور چوتھے ملزم نذیر اور شفاز نے ٹرائل کورٹ کی طرف سے ان کی عمر قید کی سزا کی منسوخی کیلئے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button