مودی کے بھارت میں مسلمانوں کو خوش آمدید نہیں کہا جائے گا
استنبول04 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت نے افغانستان کی خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینہ کارگر کو سفارتی پاسپورٹ کے باوجودواپس استنبول واپس بھیج دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 20 اگست 2021 کو ملک بدر کی جانے والی افغانستان کے صوبہ فریاب سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ رنگینہ کارگر نے کہا کہ بھارتی حکام نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک طرف پاکستان نے افغان شہریوں کے لیے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں اور دوسری طرف افغان شہریوں کے لیے بھارت سے ویزا حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔ دس سال سے زیادہ عرصے سے بھارت میں رہنے کے باوجود بہت سے افغانیوں کو اب بھی مہاجرین تسلیم نہیں کیاگیا ہے۔ بھارت میں ایک دہائی سے زیادہ گزارنے کے باوجودافغانی ایک باوقار زندگی گزارنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بھارت میں افغانوں کا برا حال ان افغانیوں کے لیے چشم کشا ہے جو بھارت جانے کے خواہشمند ہیں۔بی جے پی کے زیر اقتدار بھارت صرف ہمسایہ مسلم ممالک سے آنے والے غیر مسلم تارکین وطن کو بھارتی شہریت دے رہا ہے۔ افغان قانون ساز رنگینہ کارگر کی ملک بدری نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ مودی کے بھارت میں مسلمانوں کو خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔