APHC-AJK

یومِ دفاع پاکستان کے سلسلے میں مظفرآباد میں ریلی کا انعقاد، شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت

 

مظفرآباد:  یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے زیرِ اہتمام مظفرآباد میں ”پاکستان امتِ مسلمہ کا دفاعی حصار ہے“ کے عنوان سے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، حریت رہنماو¿ں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ساتھرا موڑ سے سینٹرل پریس کلب تک ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی جبکہ حریت رہنماو¿ں عبدالمجید میر، مشتاق الاسلام، شیخ محمد یعقوب، چیئرمین پاسبانِ حریت عزیر احمد غزالی، پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، جماعت اسلامی کے رہنما جاوید احمد کار، کشمیر یونائیٹڈ موو¿منٹ کے رہنما عثمان علیم اور مہاجرین ورکنگ کمیٹی کے سرپرست چوہدری فیروز الدین سمیت مختلف سیاسی اور سماجی رہنماو¿ں نے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم اور شہدائے پاکستان، نشانِ حیدر پانے والے قومی ہیروز اور کشمیری شہداءکی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ شرکاءنے پاکستان، شہدائے پاکستان، شہدائے کشمیر اور آزادیِ کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی کے دوران قومی ترانے پیش کیے گئے جنہیں شرکاءنے احتراماً کھڑے ہو کر سنا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ستمبر 1965 کے عظیم شہداءاور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے بھارتی جارحیت کا بہادری اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرکے قومی تاریخ میں ایک روشن باب رقم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءپوری قوم اور کشمیری عوام کے لیے باعثِ فخر ہیں۔مقررین نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے ایک اہم قوت ہے۔ پاکستان نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھی ہے، جس پر کشمیری عوام پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور مظلوم اقوام کی حمایت کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور کشمیری عوام پاکستان کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام اور پاکستان کے درمیان تاریخی، نظریاتی اور جذباتی رشتہ ہے، جسے کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔
مقررین نے آپریشن بنیان مرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ استعداد نے پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کے حوصلے بلند کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دفاعی میدان کے ساتھ ساتھ سفارتی محاذ پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان مضبوط بری، بحری اور فضائی افواج کے ساتھ اپنے دفاع اور قومی سلامتی کے تقاضے پورے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ کشمیری عوام پاکستان کی دفاعی قوت اور مسلح افواج پر بجا طور پر فخر کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ کشمیری عوام کی محبت، وابستگی اور عقیدت لازوال ہے اور کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ریلی میں آزادی پسند رہنماو¿ں شمشیر خان، عثمان علی ہاشم، غلام اللہ آزاد، علی عبداللہ، محمد اقبال میر، محمد عالم مغل، چوہدری محمد جاوید، محمد نصیر کرناہی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید رحمت شاہ سمیت مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی اور آزادی پسند تنظیموں کے رہنماو¿ں اور کارکنان نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button