مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : میر واعظ عمر فاروق کا سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت


سرینگر 04ستمبر ( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں حریت فورم کے غیر قانونی طور پر گھر میں نظر بند چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کی وفات پر غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت فورم نے ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ عمرفاروق نے نسیم گیلانی اور نعیم گیلانی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے والد کی وفات پر انکے دلی تعزیت کی۔میر واعظ نے بزرگ قائد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ گھر میں نظر بندی کی وجہ سے مرحوم کے جنازے میں شرکت یا ذاتی طور پر انکے گھر تعزیت کیلئے نہیں جاسکے۔میرواعظ نے افسوس ظاہر کیا کہ انہیں مرحوم رہنما کے بیٹوں سے یہ جان کر دکھ ہوا کہ جب انہوں نے یہ کہا کہ وہ انتظامیہ کے مقرر کردہ وقت ایک گھنٹے کے اندر اپنے والد کی تجہیز و تکفین کا بندوبست نہیں کرسکتے تو بھارتی حکا م نے ان کے والد کی میت کوزبردستی اپنی تحویل میں لیا ۔ میرواعظ نے کہا کہ بھارتی حکومت سے امن و امان کے نام پر کسی بھی قسم کے جبر کی توقع کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایک خاندان کو اپنے پیارے کی تدفین کے بنیادی حق سے محروم کرنا ایک غیر انسانی فعل ہے ۔ میر واعظ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم مرحوم رہنما کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔میر واعظ عمر فاروق نے سید علی گیلانی کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے سیاسی اور مزاحمتی محاذوں پر انکی بے پناہ خدمات اور قربانی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکے انتقال سے نہ صرف سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے بلکہ ایک دور بھی اپنے اختتام کو پہنچا۔
فورم نے قابض بھارتی حکام کی طرف سے کرفیو اور مواصلاتی بندش اور مرحوم کے خاندان کے افراد اور لوگوں کو بزرگ رہنما کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button