مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر:بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی
دیگر کئی اضلاع میں بھی تلاشی آپریشن جاری

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز نے سری نگر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے شہر کے علاقے بٹہ مالو اور ملحقہ علاقوں کے تما م داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی شروع کردی۔فورسز اہلکاروں نے گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں سے بھی پوچھ گچھ کی ۔
بھارتی فورسز نے بڈگام میں یوسمرگ کے قریب پیر پنجال رینج کے بالائی علاقوں اور پونچھ ضلع کے سورنکوٹ علاقے میں بھی بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری رکھا۔
کولگام، پلوامہ، شوپیاں اور بارہمولہ سمیت دیگر کئی اضلاع میں بھی تلاشی کی کارروائیائیوںکی اطلاعات ملی ہیں۔KMS-








