مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :محبوبہ مفتی کا بڑھتی ہوئی بے روزگاری اظہار پر تشویش

سرینگر :پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پارٹی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں پارٹی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی قابض انتظامیہ روزگار کئے مواقع پید کرنے میں ناکام رہی ہے ،جس کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں بے روزگاری کی شرح تقریبا 38 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیری عوام کو بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات، مہنگائی اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل روزگارکے مواقع پیدا کرنے کے بجائے قابض انتظامیہ آئوٹ سورسنگ، عارضی بھرتیوں اور مبینہ طور پر بیک ڈور تقرریوں پر زیادہ انحصار کر رہی ہے اور غیر کشمیری ہندوئوں کو مقبوضہ علاقے میں نوکریاں فراہم کی جارہی ہیں ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ موجودہ غیر یقینی صورتحال سے صرف کشمیری نوجوان ہی نہیں بلکہڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر شعبوں کے کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ کشمیری نوجوان بالخصوص شدید ذہنی دبائو اور بے چینی کا شکار ہیں اور موجودہ صورتحال نے انتظامی نظام کو بھی متاثر کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button