پاکستان

اقوام متحدہ میں کشمیر اور فلسطین کے مسائل بھرپورانداز میں اجاگر کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین

 

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر اور فلسطین کے مسائل اجاگر کرنے اور عالمی فورم پر پاکستان اور مسلم امہ کی موثر نمائندگی کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مریم نواز نے اپنے ایک بیان میںمسلسل چوتھی مرتبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے پر وزیراعظم کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اہم عالمی مسائل پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنازعہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور پاک بھارت آبی تنازعے پر پاکستان کا موقف ٹھوس دلائل کے ساتھ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے بھی آواز بلند کی اور اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کی، جبکہ ایران کے تنازعے کے پرامن حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے درست طور پر حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کو ریڈ لائن قرار دے کر مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی انسانی اور مالی قربانیوں کو بھی عالمی برادری کے سامنے موثر انداز میں اجاگر کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button